ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار: تعلیمی امداد کے لئے اقلیتی طلباء کی طرف سے درخواستیں مطلوب ہیں

کاروار: تعلیمی امداد کے لئے اقلیتی طلباء کی طرف سے درخواستیں مطلوب ہیں

Fri, 04 Nov 2016 13:21:24    S.O. News Service

کاروار 4/نومبر (ایس او نیوز)محکمہ اقلیتی بہبود ضلع کاروار کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اقلیتی طبقے کے وہ طلباء جنہوں نے میٹرک کے بعد اپنی تعلیم جاری رکھنے کے لئے کسی بھی سرکاری یا امدادی رہائشی تعلیمی ادارے یا ہاسٹل میں داخلہ لیا ہے، ان کے لئے قیام و طعام کے اخراجات کے طور پر مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

 خواہشمند طلباء درخواست فارم محکمہ اقلیتی بہبو د کے کاروار دفترسے حاصل کرسکتے ہیں یا پھر اس ویب سائٹ www.gokdom.kar.nic.in سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 30نومبر ہے۔مزید معلومات کے لئے فون نمبر08382-220336پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔
 


Share: